قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے وسط میں جحر الدیک کے مقام پر دو راکٹ حملے کیے ہیں ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپخانے سے داغے گئے دو گولے گذشتہ شام وسطی غزہ میں جحرالدیک کے مقام پر آبادی کے اندر گرے تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ گولے اس وقت گرے جب شہرمیں موسلادھار بارش اور
بالائی علاقوں میں برف باری جاری تھی۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بلا اشتعال گولہ باری نومبر 2012ء میں طے پائے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ معاہدہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصری حکومت کے توسط سے کیا گیا تھا۔ معاہدے سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے حملوں میں 13 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی کردیے تھے۔